جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی

ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی، وزیردفاع خواجہ آصف کو اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے موٹرویز اور ریلویز کے ذریعے ممکنہ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، وزیردفاع خواجہ آصف کو قائم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی موٹرویز اور ریلوے پولیس کی صلاحیت کا جائزہ لے گی، اور اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور جرائم روکنے کیلئے ان اداروں کی صلاحیت کو جانچے گی۔ کمیٹی ان اداروں کی استعداد کار، اہلیت بڑھانے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے سفارشات بھی مرتب کرے گی۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیر دفاعی خواجہ آصف کی سربراہی میں قائم کی جانے والی مذکورہ کمیٹی اپنی تجاویز 2 ہفتوں کے اندر اندر وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں لگی آگ قابو نہ کی جا سکی، ہلاکتوں میں اضافہ