ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سانحہ 9مئی اور انتخابی دھاندلی سے متعلق پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئَے مقرر کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 9 مئی سانحہ پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی سانحہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 10 دسمبر کو اس حوالے سے درخواست کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے درخواست میں سویلین کے ملٹری کورٹ ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی استدعا بھی ہے۔ یاد رہے کہسپریم کورٹ میں سانحہ 9مئی اور انتخابی دھاندلی سے متعلق پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی عمران خان کی درخواست سماعت کیلئَے مقرر کر دی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments