صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی

صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، مزید 37 شہری شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں گزشتہ سال سے صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران اسرائیلی افواج کی تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 37 فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
غزہ میں جاری مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی میں مزید اضافہ صیہونی فورسز نے مزید 37 شہریوں کو شہید کردیا، اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ ظاہم اسرائیلی افواج کی جانب سے بنا وارننگ کے کمال عدوان ہسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا، اس حملے میں مریضوں اور عملے کے 4 افراد کے شہید ہو نے کی اطلاعات ہیں۔
کمال عدوان ہسپتال کے قریب ہی رہائشی عمارت پر بھی اسرائیل نے بڑا فضائی حملہ کیا، اس دوران 30 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ متعدد افراد کے تاحال ملبے تلے دبے رہنے کے بھِی اطلاعات ہیں، رفاح کے علاقے میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے سینئر جنگجو کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 سے صیہونیوں کےہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ رکنے کمیں نہیں آ رہا، اس دوران 44 ہزار 612 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 5 ہزار 834 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی شہداء اور زخمیوں میں زیادہ تعداد بچوں اور کواتین کی بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  24نومبرکا احتجاج ایک اور چراغ گل کر گیا، قید ڈرائیور کا بیٹا چل بسا