ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصآف بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مزید واقعات ہونگے، اور مستقبل میں ایسے واقعات کیلئے دروازہ کھل جائے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے نو مئی اور 26 نومبر کو ملک کے خلاف بغاوتیں کیں۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر ان کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل میں مزید بغاوتوں کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ میرے خیال میں تمام شواہد ٹی وی پروگراموں کی صورت میں موجود ہیں تو اس کے بعد انہیں تحقیقات کرنا ہونگی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر زور دیتےہوئے کہا کہ 9مئی کا قصہ بہت پہلے تمام ہو چکا ہوتا اگر اس وقت عدالتی سرپرستی نہ ملی ہوتی، ان حالات میں بدقسمتی سے جوڈیشری بھی فریق بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اگر بروقت اور درست فیصلے ہوئَ ہوتے تو جن کو بری ہونا تھا، وہ بری ہو گئے ہوتے، جن کو سزائیں ہونا تھیں وہ ہو گئی ہوتیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف عدلیہ سے وہی سرپرستی چاہتی ہے جو نو مئی کے بعد ان کو ملی تھی۔ اسی لئے اگر تحریک انصاف کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل میںمزید ایسے واقعات ہو نے کا احتمال ہے.
![بغاوتوں کا احتساب نہ ہوا](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/khwaja-asif-00000.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733562621)