بینکوں میں کیش ختم

پاراچنار میں 2ماہ سے روڈ بند، بینکوں میں کیش ختم، شہری پریشان

ویب ڈیسک: ضلع کرم کی تحصیل پاراچنار میں 2ماہ سے روڈ بند ہونے کے باعث بینکوں میں کیش ختم ہو گیا، جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہو گئے۔ بینکوں اور اے ٹی ایم مشینوں میں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
تنخواہ اور پینشن کی رقم نکالنے کیلئے شہری سرگردان پھرنے لگے، کوئی پرسان حال نہیں۔ گذشتہ دو مہینوں سے روڈ بندش کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہی۔ گزشتہ دو مہینوں سے روڈ بندش اور مسلح کارروائیوں کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہیں۔
روڈ بندش کی وجہ سے حالات دگرگوں ہوتے جا رہے ہیں، بازاروں میں اشیائے خوردونوش بھی ختم ہونے کو ہیں، ان حالات میں عوام کی جانب سے فوری طور پر امدورفت بحال کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا ہے۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے بینکوں میں کیش ختم اور اشیائے خورد و نوش کی بھی قلت کا خطرہ منڈلانے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی سے فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے