ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تنہا چھوڑ دینے کا سن کر افسوس ہوا تاہم بشریٰ بی بی پختونوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ساری باتیں ایک طرف لیکن بشریٰ بی بی پختونوں کو چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں، خیبرپختونخوا حکومت اسلام آباد میں آگ لگانے کی بجائے صوبے میں لگی آگ بجھانے کیلئے اقدامات کرے۔
انہوں نے شہید کارکن کو ایک کروڑ ملنے کے حوالے سے سوال کیا کہ کیا عوام کے ٹیکسوں کے پییسے صرف پی ٹی آئی کے کارکنوں کیلئے ہیں؟ کیا صوبے میں شہید ہونے والے دیگر لوگوں کے ورثا کو بھی ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے؟
یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے ورثا سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
Load/Hide Comments