ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عوام کی خدمت کے بجائے خیبرپختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے، اور اس سب کچھ کا خمیازہ صوبے کے عوام بھگت رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کاوشوں کا خیرمقدم کیا، اور ان کی داد و تحسین کی، تاہم صوبائی حکمران جماعت کے انکار نے انہیں مایوس کیا۔
دو روز قبل پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تھی جس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عوام کی خدمت کے بجائے خیبرپختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست میں مصروف ہے،انہیں صوبے کے عوام کے مسائل پر فوکس کرنا چاہئے تھا.
![خیبرپختونخوا حکومت انتہا پسند سیاست](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/bilawal-zardari-13.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733564707)