ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں پرائمری سکول میں گیس ہیٹر بلاسٹ سے 6 طلباء جھلس گئے۔ یہ واقعہ ایبٹ آباد شہر کے وسط میں واقع پرائمری سکول نمبر 4 میں پیش آیا۔
ریسکیو 1122 کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہیٹر بلاسٹ ہونے سے چوتھی جماعت کے 6 طلبا جھلس گئے۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جھلسنے والے 6 طلبا کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
جھلس کر زخمی ہونے والے طلبا میں سفیان ، معاویہ ،عاشر ، امام حسنین ، عمیر اور فرید شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں پرائمری سکول میں گیس ہیٹر بلاسٹ سے 6 طلباء جھلس گئے۔
Load/Hide Comments