ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 19 دسمبر تک پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت کے باوجود 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حراست میں لے کر مجھے حبس بے جا میں بھی رکھا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
یاد رہے کہ پشاور ہائی کورٹ میں رہنما پی ٹی آئی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے گرفتاری کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کر دی۔
Load/Hide Comments