ویب ڈیسک: شامی فوج پسپا ہونے کی وجہ سے باغیوں نے مزید علاقوں پر قبضہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کو پسپا کرتے ہوئے باغیوں نے مزید 2 ٹاؤنزاور اردن سے متصل علاقوں پر قبضہ جما لیا، اور اس کے ساتھ ہی حمص شہر کی جانب تیزی سے پیش قدمی شروع کر دی۔
شامی باغیوں کی جانب سے وسطی شہر حمص کی حدود میں داخل ہونےکا بھی دعویٰ کیا گیا ہے، باغی شمالی شہرحلب اور حماۃ پر بھی قبضہ کرچکےہیں جبکہ السویدا شہر میں جھڑپیں جاری ہیں۔ شامی باغی اتحاد اور تحریر الشام گروہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ ان کی منزل دمشق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شامی فورسز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بشارالاسد کے مجرمانہ اقدامات کو چھوڑ کر باغیوں کا ساتھ دیں۔ دوسری جانب روس نے اپنے شہریوں کو شام چھوڑنے کا حکم دیدیا جبکہ اسرائیل نے بھی شام سے متصل سرحد پر فوج میں اضافہ کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments