مہاجرین کی بہتری کیلئے اقدامات

مہاجرین کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امیر مقام

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے ضلع ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، کسی کو کوئی مسلہ ہو، کاغذ کا، کارڈ کا مسئلہ ہو تو اس سلسلے میں ہم اقدامات کر رہے ہیں، ملک دشمنوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
انجینئر امیرمقام کا کہنا تھا کہ ایشیاء کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ ہری پور میں ہے۔ ہم ترانہ کسی بھی ملک کا ہو احتراما کھڑے ہو جاتے ہیں، جبکہ افغان نمائندگان نہیں اٹھے جو قابل مذمت ہے۔ جرمنی میں پاکستانی قومی پرچم کی افغانیوں نے بے حرمتی کی، پاکستان کی سالمیت پر کبھی بھی کمپرمائز نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر دھاوا بولنے والے کبھی آپ کے مخلص نہیں ہو سکتے۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمیں افغان مہاجرین کو ڈیفینڈ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کی مشکلات کی بنیادی وجہ چند شرپسند ہیں جن کی وجہ سے آپ لوگوں کو بھی مشکالات کا سامنا کرنا ہڑتا ہے۔ ہمیں احساس ہے آپ جیسے اچھے لوگوں کو ہم بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ آپ عزت و احترام کے ساتھ واپس جائیں، آپ کی ایکسٹیشن کو تین ماہ سے بڑھا کر ایک سال کر دیا ہے۔ آپ کو جتنے بھی مسائل درپیش ہیں تریجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ سوشل میڈیا ایکٹویسٹ کو سمجھائیں کہ ایسا مواد نا پھیلائِیں۔
یاد رہے کہ امیر مقام نے ضلع ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجرین کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،.

مزید پڑھیں:  کرم جرگہ مشران کا وزیراعظم ودیگرحکام کو خط ،مطالبات سےآگاہ کیا