ویب ڈیسک: تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پٹوار میں پولیس مقابلہ کے دوران مطلوب اشتہاری ہلاک ہو گیا۔ واقعات کے مطابق پشاور اور نوشہرہ پولیس کی مشترکہ کاروائی کے دوران علاقہ پٹوار میں خطرناک ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی، اس دوران پولیس محفوظ رہی۔
اس حوالے سے ایس پی ورسک ڈویژن مختیار نے کہا کہ کراس فائرنگ کے نتیجے میں قتل، راہزنی، ڈکیٹی، پولیس پر حملوں، منشیات اور دیگر سنگین جرائم کے 20 مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ 20 سنگین کیسز میں ملوث ہلاک اشتہاری مجرم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی۔
اس کارروائی کے دوران ملزم جواد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، مجرمان اشتہاری سے دو ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس پی ورسک ڈویژن کا کہنا ہے کہ اشتہاری مجرمان متعدد وارداتوں میں نوشہرہ اور پشاور پولیس کو مطلوب تھا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
ایس پی ورسک ڈویژن مختیار خان کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پٹوار میں پولیس مقابلہ کے دوران مطلوب اشتہاری ہلاک ہو گیا۔
Load/Hide Comments