صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر

پشاور:صوبائی حکومت کاہیلی کاپٹرادویات اوردیگر اشیا ء لےکر پارا چنار پہنچ گیا

ویب ڈیسک:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ایم آئی 7ادویات اور دیگر ضروری اشیا ء کی پہلی کھیپ لے کر پارا چنار پہنچ گیا ۔
ادویات اور دیگر ضروری سامان پاراچنار میں متعلقہ حکام کے حوالے کردی گئیں، پارا چنار سے واپسی پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سات مریضوں کو پشاور منتقل کیا جائے گا۔
ہیلی کاپٹر کے ذریعے آج کے جرگے میں شرکت کے لئے اہل تشیع کے 12 عمائدین کو بھی کوہاٹ منتقل کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کی ہدایت پر کرم کا زمینی راستہ کھلنے تک ہیلی کاپٹر پر ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ مشیر صحت اور سیکرٹری صحت کرم میں ضروری ادویات کی فراہمی کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ علاقے میں ضروری ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک زمینی رابطہ مکمل طور پر بحال نہ ہو علاقے میں بذریعہ ہیلی ادویات کی فراہمی کا عمل جاری رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں بدترین آتشزدگی، ہلاکتوں سمیت 150 ارب ڈالرزکا نقصان