عوام کی منتخب کردہ قیادت سے تعاون

عوام کی منتخب کردہ قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہیں: شامی وزیراعظم

ویب ڈیسک: شام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم غازی الجلالی کا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت وہ اپنے گھر میں ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ عوام کی منتخب کردہ کسی بھی قیادت سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی باغیوں کی جانب سے وزارت داخلہ، دمشق ائیر پورٹ اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر قبضے کردیاگیا ہے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق شامی فورسز دارالحکومت دمشق سے پسپا ہو کر پیچھے ہٹ گئی ہیں جبکہ اگلے ایک ہفتے میں شام کا اقتدار باغیوں کے ہاتھوں میں آنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شام کے آرمی چیف جنرل عبدالکریم محمد ابراہیم نے کا کہنا تھا شامی عوام باغیوں کی من گھڑت افواہوں پر کان نہ دھرے، شامی فوج بغاوت پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ان کا کہنا تھا فوج نے باغیوں پر شدید حملے کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کا صفایا کیا، عوام کے تعاون سے جلد بغاوت پر قابو پا لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی سے فلسطینیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے