ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے جس کے باعث ملک میں سرد ی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آج سے ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔
بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برس پڑے، پہاڑوں میں برفباری سے ہرطرف سفیدی چھاگئی جبکہ شمالی بلوچستان میں بھی پارہ نیچے گرگیا، سردی مزید خون جمائے گی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا،اسکردو میں منفی 9، قلات میں منفی 7، کوئٹہ منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک تک پارہ گرا۔
محکمہ موسمیات نے آج بیشترعلاقوں میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کردی، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments