ویب ڈیسک: قطر نے ایک ماہ کے بعد غزہ جنگ بندی کی ثالثی دوبارہ شروع کر دی ۔
اس حوالے سے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے 22ویں دوحہ فورم میں باقاعدہ اعلان کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قطر نے فریقین کی جانب سے سنجیدگی نہ دکھانے پر ثالثی کی کوششیں معطل کر دی تھیں ،دوبارہ شمولیت کا فیصلہ مذاکرات میں رفتار کی وجہ سے کیا۔
قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے مزید کہا کہ غزہ جنگ کا اثر پڑوسی ممالک لبنان اور شام تک پھیل رہا ہے۔
Load/Hide Comments