سول نافرمانی بھی ناکام

سول نافرمانی بھی ناکام ہو جائے گی، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سول نافرمانی بھی ناکام ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی نے دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کواحتجاج کے دوران کوئی چھوڑ کر نہیں گیا بلکہ ان سمیت سب بھاگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سول نافرمانی ناکام ہو جائے گی، سول نافرمانی تب کامیاب ہوتی ہے جب عوام کا انحصار ریاست پر نہ ہو، اب ریاست عوام کو ہر چیز مہیا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس قبل بھی دھرنے میں بل جلایا تھا، تب بھی کسی نے عمل نہیں کیا تھا۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بشری بی بی کو کوئی چھوڑ کر نہیں گیا، ان سمیت سب بھاگے تھے، انہوں نے ویڈیو دیکھی ہے، بشری بی بی خود جا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں لگی آگ قابو نہ کی جا سکی، ہلاکتوں میں اضافہ