ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا، روز لاشیں گرانا دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے، پیار سے بھی کام کرانا جانتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی، ہمیں سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فیض حمید کے کیس کی کارروائی پر دبائو ڈالنے کے لیے سول نافرمانی کی کال دی،روز لاشیں گرانا دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی کی جان کو خطرہ ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غنڈہ گردی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کی قیادت فضل الرحمان سے ملاقات کریگی، مولانا کے بل کے حوالے سے ہم مل کر کوئی راستہ نکالیں گے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا، بیگم اور ان کے حواریوں سے بانی تحریک انصاف کی جان بچانی ہے، آج کہیں سب سے زیادہ مخلص کوئی عمران خان کے ساتھ ہے وہ ان کی بہنیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کوئی سودا نہیں کررہی، حکومت کے پاس جاؤں گا کہ وہ فیملی کارپوریشن کی طرح حکومت نہ چلائے۔
Load/Hide Comments