ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کور کمانڈر، سیکٹر کمانڈر اور فوج کے وزیراعلیٰ ہیں ۔
پشاور میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانااسعد محمود نے کہا کہ علی امین نے نو مئی کے بعد فوجی چھائونی میں پناہ لے لی تھی،خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ بھی علی امین کو مولانا فضل الرحمان کی مخالفت میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امین تو تقاریر ایسے کرتا ہے جیسے عوام کے ووٹ سے وزیراعلیٰ بنے ہوں ،انتخابات میں جس طرح کی دھاندھلی ہوئی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے،ہماری جمہوری جدوجہد جاری ہے، ہم ووٹ کی قدر کرتے ہیں۔
مولانا اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ایک مدارس بل پر دستخط نہیں کرسکتے اس سے جمہوریت کا اندازہ لگا لیں،دووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے ہی نعرے کا جنازہ نکال دیا ہے،ہم ایسی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں۔
اپنے خطاب میں مولانا اسعد محمودنے کہا کہ آج اگر ہماری قیادت ہمیں اسلام آباد کی جانب جانے کا حکم دیتی ہے ہم سر پر کفن باندھ کر نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین کور کمانڈر، سیکٹر کمانڈر اور فوج کے وزیراعلیٰ ہیں ، اسلام آباد سیکٹر کمانڈر کی اجازت سے گئے تھے اور واپس بھی سیکٹر کمانڈر کی اجازت سے آئے ۔
خیبر پختونخوا کے غیور عوام کو علی امین نے ہمیشہ قربانی کا بکرہ بنایا ہے،آج ہم اپنی تحریک کا اعلان کریں گے۔،مدارس کے خلاف کوئی اقدام کیا تو ہم منہ توڑ جواب دیں گے۔
Load/Hide Comments