ہری پور میں پولیس مقابلہ

ہری پور میں پولیس مقابلہ،منشیات فروش ہلاک ،دوسرا فرار

ویب ڈیسک: ہری پور میں پولیس مقابلے کے دوران ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے تھانہ خان پور کی حدود چھوئی میں منشیات فروش نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والا راجہ یاسر عادی منشیات فروش تھا جس کے رائیڈر کے روکنے پر فائرنگ کی ۔
جاں بحق شخص کی نعش ٹراما سنٹر منتقل جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے

مزید پڑھیں:  فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا گیا، اڈیالہ جیل میں رکھا جائیگا