ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ ہماری قیادت نے ماضی میں بھی پاکستان کا نعرہ لگایا تھااور آج بھی لگائیں گے۔
پشاور میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا پرچم علامہ شبیر احمد عثمانی نے لہرایا، آج دشمن پاکستان کا پرچم گرانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے آئین بنے اس میں مفتی محمود رح شانہ بشانہ نظر آئے، ہماری قیادت نے ماضی میں بھی پاکستان کا نعرہ لگایا اور آج بھی لگائیں گے۔
مولانا امجد خان نے مزید کہا کہ مدارس والوں نے ہی پاکستان کی جنگ لڑی تھی اورآ ئندہ بھی لڑیں گے،ہم مولانا کی قیادت میں مکمل تیار ہیں ۔
اپنے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جے یو آئی کا کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران ہم نے دیکھا کے صدر، وزیراعظم سے لیکر پوری حکومت اور اپوزیشن مولانا کے در پر تھی،عزت اور زلت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، کہا جاتا تھا کہ مولانا کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس نے حکومت کا کیا بگاڑاہے، انہیں علما نے پاکستان میں آئین کی جنگ لڑی ہے ۔
Load/Hide Comments