امت مسلمہ کو اہل غزہ کے ساتھ

امت مسلمہ کو اہل غزہ کے ساتھ کھڑہونا ہوگا: حماس رہنماءڈاکٹر خالد ناجی

ویب ڈیسک: حماس کے رہنماء ڈاکٹر خالد ناجی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اسرائیل مظالم کے خلاف اہل غزہ کے ساتھ کھڑہونا پڑے گا ۔
پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ اسرائیل مردہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے نمائندے ڈاکٹر خالد ناجی نے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اس اجتماع پر مشکور ہیں،مولانا فضل الرحمان مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ
ارض فلسطین پر بدترین مظالم ڈھائے گئے،غزہ تباہ و برباد کیا گیا،مگر اہل غزہ مزاحمت کررہے ہیں ،اللہ کی قسم اہل غزہ پر ناقابل برداشت مظالم ڈھائے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اہل غزہ کیساتھ کھڑی ہے امت مسلمہ کو بھی اہل غزہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ : یہودی اہل غزہ کے مجرم ، غزہ میں ایسی جگہ نہیں رہی جو تباہ و برباد نہ ہوا ہوں۔
ڈاکٹر خالد ناجی نے کہا کہ فلسطین ارض انبیا ہے،فلسطین میں مقدس مقامات کو نشانہ بنایا گیا لیکن اہل غزہ کے ادارے پختہ ہمیشہ کی طرح پختہ ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا گیا، اڈیالہ جیل میں رکھا جائیگا