فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

بنوں، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ علاقہ شاہ دیو میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل علی بہادر کے نام سے ہوئی، ارتکاب جرم کرنے کے بعد مسلح حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں نامعلوم مسلح آفراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کرم میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں، نقل مکانی میں تیزی