ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں ابتداء میں منفی رجحان پایا گیا تاہم اس کے فوری بعد منفی رجحان مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا، اور اس کے ساتھ ہی 100انڈیکس 1لاکھ 10 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اور ایک بار پھر انڈیکس بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، اس دوران 100 انڈیکس میں 1145 پوائنٹس کی کمی دیکھی جانے لگی، جس سے بڑا نقصان ہونے کا احتمال تھا تاہم اس کے تھوڑی دیر بعد کاروبار مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا، اور یوں 1091 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 1لاکھ 10 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک لاکھ 9 ہزار کی حد عبور کر لی تھی، تاہم اب اس سے بھی اوپر کا ہندسہ ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے ساتھ ساتھ میں پاکستانی روپے امریکی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں تگڑا ہو گیا۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ کاروبار کے لحاظ سے کافی صحت افزا رہا جس میںبار بار ریکارڈ پر ریکارڈ بنتے رہے.
Load/Hide Comments