ویب ڈیسک: ہری پور میں نوجوان کی پھندا لگی نعش برآمد کرلی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خانپور کے بالائی علاقہ نلہ سے نوجوان سے پھندا لگی نعش برآمد ہوئی جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نعش کی شناخت سفیر ولد عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے تاہم معلوم نہ ہوسکا کہ متوفی نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا ہے ۔
پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
Load/Hide Comments