نوشہرہ میں تجاوازت کیخلاف اپریشن

نوشہرہ میں تجاوازت کیخلاف اپریشن، غیر قانونی تھڑے مسمار

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں تجاوازت کیخلاف اپریشن کے دوران غیر قانونی تھڑے مسمار کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن کیا گیا ، اس دوران غیر قانونی طور پر بنائے گئے تھڑے، دکان اور ہوٹل مسمار کر دئیے گئے۔ مین جی ٹی روڈ اور بازاروں میں غیر قانونی طور پر بنائے جانے والے تھڑے، دکان اور ہوٹل مسمار کردیے گئے۔
تحصیل انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے، اس سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس حوالے سے ایک ہفتہ قبل تجاوازت مافیا کو نوٹس جاری کئے تھے، جس کے خلاف اج نوشہرہ میں تجاوازت کیخلاف اپریشن کیا گیا، تجاوازت اور قبضہ مافیا کے خلاف مستقل بنیادوں کے طور پر اپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  لوئر کرم بگن واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی