شامی سرکاری فوج کیلئےعام معافی

باغیوں کا شامی سرکاری فوج کیلئےعام معافی کا اعلان

ویب ڈیسک: بشارالاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرنے والے باغیوں کا شامی سرکاری فوج کیلئےعام معافی کا اعلان، ان سے کسی قسم کا انقتام نہ لینے کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جانب باغیوں کی جانب سے بشارالاسد دور کے وزیراعظم غازی الجلالی کو پرامن انتقال اقتدار میں تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے اپوزیشن تحریک کے اہم رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا۔
شام میں کامیاب بغاوت کے بعد خانہ جنگی کے باعث طویل عرصے سے دربدر ہزاروں شامی شہری شام واپس آ رہے ہیں، ان دربدر افراد کی واپسی کے باعث دمشق آنے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ اسرائیل نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ گولان سے آگے بفرزون میں اپنی فوجوں کو داخل کرکے اس علاقے پر قبضہ کر لیا، جسے سعودی عرب نے نقصان دہ قرار دیدیا ہے۔
یاد رہے کہ بشارالاسد کے 24 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرنے والے باغیوں کا شامی سرکاری فوج کیلئےعام معافی کا اعلان، ان سے کسی قسم کا انقتام نہ لینے کا اعلان کر دیا گیا۔شامی صدر نے ملک کو مسائل میں چھوڑ کر راہ فرار اختیار کر لی ہے. ان کے جہاز کو ریڈار پر غائب ہونے کے بعد حادثے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا.

مزید پڑھیں:  حماس کی 20بٹالینز ختم کرنے کے باوجود اسرائیلی فوج کامیاب نہ ہوئی