چائینیز قافلہ پر خودکش حملے میں

بشام، چائینیز قافلہ پر خودکش حملے میں 34 ملزمان گرفتار، رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: بشام میں چائینیز قافلے پر خودکش حملے کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق بشام قراقرم ہائی وے پر چائینیز قافلہ پر خودکش حملے میں 34 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں، واقعے میں متقی نامی دہشت گرد بھی مارا گیا، اس واقعے کا مقدمہ 26 مارچ کو تھانا سی ٹی ڈی سوات میں درج کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں چائینیز انجنئیر اور ورکرز کی 9 گاڑیاں تھیں، قافلے میں 26 غیرملکی سوار تھے، ان میں ایک کوسٹر گاڑی پر حملہ سے 5 چائینیز ہلاک جبکہ پاکستانی ڈرائیور ریاض بھی اس موقع پر جاں بحق ہوا، کرائم سین سے موٹرکار خودکش حملہ اور کے اعضاء کیساتھ موبائل نمبر بھِی ملا۔
رپورٹ کے مطابق موبائل فون نمبر سے خودکش حملہ اور کے ساتھ رابطے میں موجود سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی، اور اس کے ساتھ ساتھ واقعے کی جیو فینسنگ اور ٹیگنگ کی گئی، مانسہرہ اوگی کے رہائشی ملزمان شفیق قریشی، زاہد، نظیر کو واقعے کے 2 دن بعد حراست میں لیا گیا۔
جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوابی، بٹ گرام، مانسہرہ، چارسدہ، کچلاک بلوچستان سے اہم گرفتاریاں کی گئیں، جبکہ حملے میں ملوث دہشت گرد اور سہولت کاروں میں نامزد 19 ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے کی تفصیلی رپورٹ چائینیز حکام کے ساتھ شئیر کردی ہے۔یاد رہے کہ تفصیلی رپورٹ کے مطابق بشام قراقرم ہائی وے پر چائینیز قافلہ پر خودکش حملے میں 34 ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں،

مزید پڑھیں:  عمران خان کبھی بھی این ار او نہیں لیں گے ،شوکت یوسفزئی