ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پختونخوا اور پنجاب پی ٹی آئِی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے ساجد خان مہمند، فضل محمد، محمد احمد چھٹاں، چودھری آصف علی، ایم این اے محبوب، سلیم شاہ، صاحبزادہ صبغت اللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے 24 دسمبر تک پختونخوا اور پنجاب پی ٹی آئِی رہنماؤں کی حفاظتی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ یہ درخواست گزار متعلقہ عدالت کیوں نہیں جا رہے، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی اپنے گھر تک نہیں جا سکتے۔ عدالت نے درخواست گزاروں کو 2 ہفتے تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے درخواست گزار اسلام آباد یا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
Load/Hide Comments