باجوڑ کے علاقے جار ملا کلی

باجوڑ کے علاقے جار ملا کلی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ کے علاقے جار ملا کلی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے، اس حوالے سے جاری ہونے والی ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 42 سالہ یعقوب اور 20 سالہ فہیم سکنہ قذافی زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع کنٹرول روم کو ملتے ہی ریسکیو 1122 باجوڑ کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس دیا، اور موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بنیادی طبی امداد فراہم کرکے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع