الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

مخصوص نشستیں اور خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوںاور خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے اجلاس کی صدارت کی الیکشن کمیشن اجلاس میں ممبران سیکرٹری سمیت متعلقہ ونگز کے حکام شریک ہوئے۔
آج کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کسی فیصلہ پر نہ پہنچ سکا،مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہوگا، الیکشن کمیشن نے دونوں معاملات پر تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے انعقاد اور پشاور ہائی کورٹ میں معاملے کی سماعت سے متعلق غور کیا گیا جبکہ مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ زیر بحث رہا۔
الیکشن کمیشن لا ونگ نے عدالتی احکامات سے متعلق جبکہ الیکشنز ونگ نے انتخابی تیاریوں اور رکاوٹوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کیخلاف حتجاج