ویب ڈیسک: حکومت نے قومی ائیر لائن ( پی آی اے ) کی نجکاری کا نیا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قومی ائیر لائن کی نجکاری کا ایک اور مرحلہ شروع کیا جائے گا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔
ذرائع نجکاری کمیشن نے بتایا کہ نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے ساتھ نئے سرے سے شروع کیا جائے گا ۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا آئندہ اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں پی آئی اے کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تقرری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔
Load/Hide Comments