خیبر پختونخوا حکومت گورنر کیساتھ مل کر

کرم صورتحال، خیبر پختونخوا حکومت گورنر کیساتھ مل کر بیٹھے ،اعظم نذیر تارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے مشورہ دیا ہے کہ کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا حکومت گورنرکیساتھ مل کر بیٹھے ۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑکا کہنا تھا کہ پاراچنارمیں جوکچھ ہورہا ہے، پوری قوم اس پررنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں آل پارٹیرکانفرنس میں علی امین گنڈا پورنے شرکت نہیں کی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا وفاق کوخط، دھمکیاں دینے کے بجائے فوری امن و امان کے لیے اقدامات کریں۔
وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ وفاق نے اس معاملے پر صوبائی حکومت کوہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اعظم نذیرتارڑ کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت گورنر کے ساتھ ملکر پارا چنار کے مسئلے پر بیٹھے، آئینی فریم ورک میں امن وامان کا مسئلہ صوبائی معاملہ ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارش وبرفباری متوقع، احتیاطی تدابیر کا الرٹ جاری