کاٹلنگ میں پولیس موبائل پر حملہ

کاٹلنگ میں پولیس موبائل پر حملہ ،ایک پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: کاٹلنگ میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا ،فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کاٹلنگ میں پیش آیا جہاں خرکی پولیس سٹیشن کی موبائل پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت: گائوں دولت خیل کے تین افراد اغواء ،تنازعہ شدت اختیار کرگیا