ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
دبئی ہوٹل بگنوتر کے قریب بیڈفورڈ ویگن کو خوفناک حادثہ پیش آیا، اس دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو نتھیاگلی اور نواں اسٹیشن کی ٹیمیں فوراََ موقع پر پہنچی۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ بیڈفورڈ ویگن میں 6 مزدور سوار تھے ۔ 4 زخمی مزدوروں میں اجدار خان، طاہر خان ، ایاز خان، روید خان کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے مزدور دو سگے بھائی سلمان سعید اور جیہاد کی نعشوں کو دو گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد گہری کھائی سے ریکور کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلع ایبٹ آباد میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments