نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج

نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: سابق پی ٹی آئی صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی جانب سے حکومت کو سنجیدہ مذاکرات نہ کرنے پر سول نافرمانی کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سنجیدہ مذاکرات نہ کئے گئے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کیلئے حکمت عملی وضع کرلی ہے، دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ رابطے میں ہیں، چاہتے ہیں حکومت کے خلاف مشترکہ تحریک چلائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے یوم شہدا پروگرام کی تاريخ 13 دسمبر سے بڑھا کر 15 دسمبر کردی ہے، شہدا اور زخمیوں کا پورا ڈیٹا قوم کے سامنے لایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے کارکنوں کی ہلاکت کے حوالے سے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔
اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی جانب سے 12 کارکنوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی تھی، یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، سنجیدہ مذاکرات نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی کال دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  موریطانیہ کشتی حادثہ:پشاور کے شہریوں کا انسانی سمگلروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ