ویب ڈیسک: ملک بھر میں ایک بار پھر سے چینی کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں، ذرائع کے مطابق چینی 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی، چینی کی ایکس مل قیمت بھی 10 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔
گزشتہ 20 دنوں میں چینی کی ایکس مل قیمت 115سے بڑھ کر 125روپےفی کلو ہو گئی جبکہ چھوٹے دکانداروں نے چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھا کر 140 روپے کر دی ہے۔ جس سے سارے کا سارا بوجھ عوام پر آن پڑا ہے۔
شوگر ڈیلرز نے خبردار کیا ہے کہ حکومت نے اگر معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے7 لاکھ 90 ہزار ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دی جس میں سے 3 لاکھ 77 ہزار ٹن برآمد ہو چکی ہے۔
30 نومبر تک ملک میں شوگر سٹاک 7 لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں 4 لاکھ 13 ہزار میٹرک ٹن درآمد ہونا ہے، نومبر کے آخری 2ہفتوں میں کرشنگ سے یومیہ پیداوار محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں چینی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہونے سے چینی 115 روپے سے بڑھ کر 125 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
Load/Hide Comments