بھاشا ڈیم متاثرین نے شاہراہ قراقرم

مذاکرات کامیاب، بھاشا ڈیم متاثرین نے شاہراہ قراقرم کھول دی

ویب ڈیسک: پولیس سے کئے جانے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد بھاشا ڈیم متاثرین نے شاہراہ قراقرم کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ یاد رہے کہ بھاشا ڈیم متاثرین سے ایس پی دیامر شیر خان نے مذاکرات کیے، مذاکرات کی کامیابی کے بعد بھاشا ڈیم متاثرین نے شاہراہ قراقرم کھول دی، اور اس کے ساتھ ہی ٹریفک رواں دواں ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا ہے فی الحال شاہراہ قراقرم کےکنارے پر دھرنا جاری رہےگا، جائیں گے کہیں بھی نہیں، کل صبح 10 بجے تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو شاہراہ قراقرم کو دوبارہ بند کردیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھاشا ڈیم اراضی کے واجبات کی ادائیگی اور ملازمتوں کے کوٹے پر عمل درآمد کیا جائے۔
مسنگ چولہا کمیٹی کی جانب سے کل دن 12 بجے سے شاہراہ قراقرم پر دھرنا دیا جا رہا تھا۔ شاہراہ قراقرم بند ہونے سے باب چلاس اور زیرو پوائنٹ کے مقام پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مزید پڑھیں:  جوڈیشنل کمیشن نہ بنا تومذاکرات آگےنہیں چلیں گے،پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی