ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئِی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
تفسیلات کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔
وکیل درخواست گزار کا دوران سماعت کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، اس حوالے سے راہداری ضمانت حاصل کر لی، انہوں نے کہا کہ یہ 8 مقدمات معلوم ہیں، باقی کا پتہ نہیں، اس موقع پر عدالت نے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پشاور ہائیکورٹ سے 3 مقدمات میں 31 دسمبر تک راہداری ضمانت لی تھی۔ ان کے علاوہ دیگر رہنماوں کی حفاظتی ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔
Load/Hide Comments