خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

کابل دھماکہ میں افغان وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق

ویب ڈیسک: افغان دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے جس میں افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے اس حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا، جس میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ بحق ہونے والے خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے۔
ذرائع کے مطابق جلال الدین کے بیٹے انس حقانی نے بھی واقعے کی کی تصدیق کردی ہے۔ کابل دھماکہ میں افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہو گئے ہیں، ان کے علاوہ دیگر افراد بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ضلع خیبر اور ٹانک میں فورسز کی کارروائیاں ،8دہشت گرد ہلاک