ضلع کرم کیلئَے گندم اور آٹے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ضلع کرم کیلئَے گندم اور آٹے کی فوری سپلائی کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع کرم کیلئَے گندم اور آٹے کی فوری سپلائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ محکمہ خوراک ضلع کرم میں آٹے کی قلت فوری طور پر دور کی جائے، اس حوالے سے تمام اقدامات یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
فوڈ سپلائی سے علاقے میں آٹے کا بحران حل ہو جائیگا، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے احکامات جاری کئے ہیں، محکمہ خوراک کو بھی ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ضلع کرم کیلئَے گندم اور آٹے کی فوری سپلائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے اعدادوشمار ہی غلط ہیں، ثبوت موجود ہیں، مصدق عباسی