ویب ڈیسک: اسرائیل کی بیت لاہیا میں وحشیانہ بمباری کے دوران ایک ہی خاندان کے 22افراد شہید جبکہ دیگر متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں خونیں کارروائیاں تھم نہ سکیں، اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی کارروائیاں دھڑلے سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف کی تمام تر کارروائیاں صدا بصحرا ثابت ہو رہی ہیں، کیونکہ اس وارداتوں میں کسی طور کمی دیکھنے میں نہیں ا رہی۔
اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی مہم جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی بیت لاہیا میں وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، اسرائیل بمباری سے شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سال سے جاری جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 796 فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے شہید کیا۔
Load/Hide Comments