ویب ڈیسک: غزہ جند بندی کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم اس پر عمل در آمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، گزشتہ روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کیے حق میں158 ممبران نے ووٹ دیا، 9 نے مخالفت جبکہ 13 ارکان نے قرارداد کی ووٹنگ میں شرکت سے گریز کیا۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی ہونی چاہئے، جبکہ اس کے علاوہ اسرائیل اور حماس قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے، محاصرہ بھی فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ فلسطینیوں کی امداد کی جا سکے۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظورکر لی گئی.
![جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی](https://i0.wp.com/mashriqtv.pk/wp-content/uploads/uno-16.jpg?fit=800%2C450&ssl=1?v=1733980046)