ویب ڈیسک: ضلع باجوڑ میں جرگہ مشران کی کوششوں سے 20سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی، اس موقع پر فریقین بغلگیر ہو گئے اور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عزم کر لیا۔
قبائیلی مشران کی کوششوں کے زریعے ضلع باجوڑ میں 20سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل ہو گئی، چہارمنگ اور کوٹکی خانان کے درمیان گزشتہ بیس سالوں سے تنازعہ چلا آرہا تھا۔ قبائیلی مشران کے مطابق دونوں اقوام بیس سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے تھے، مگر کوئی حل نہیں نکلا تھا، مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جرگوں کو مزید تقویت دی جائے۔
Load/Hide Comments