بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد

توشہ خانہ2 کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد

ویب ڈیسک: توشہ خانہ2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل ون اسلام آباد کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی، نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف ائی اے کو منتقل ہوا تھا، سپیشل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم کے علاوہ ان کی اہلیہ بھی موجود تھیں۔
اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جج شاہ رخ ارجمند نے فرد جرم پڑھ کر سنائی، جس کے بعد توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فردجرم عائد کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا حکومت کا خاندان کے سربراہ کے انتقال پر مالی مدد کا اعلان