ویب ڈیسک: دھوکہ دہی سے دوہری سرکاری ملازمت پر ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ملزمان نے دھوکہ دہی سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 34 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
ضلع ہنگو میں دھوکہ دہی سے محکمہ تعلیم اور ٹی ایم اے میں بیک وقت ملازمت کرنے پر شہری کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے دھوکہ دہی سے دہری ملازمت کر کے خزانے کو 42 لاکھ 57 ہزار 583 روپے کا نقصان پہنچایا۔
اسی جرم میں دوسری ایف آئی آر میں شہری پر ٹی ایم اے اور ڈسٹرکٹ وٹرنری ہنگو میں بیک وقت ملازمت کا الزام ہے، اس حوالے سے درج مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ شہری نے دھوکہ دہی سے دوہری ملازمت کر کے قومی خزانے کو 92 لاکھ 6 ہزار 412 روپے کا ٹیکہ لگایا۔
یاد رہے کہ دوہری سرکاری ملازمت پر ملزمان گرفتار کر لئے گئے جنہوں نے دھوکہ دہی سے قومی خزانے کو ایک کروڑ 34 لاکح کا ٹیکہ لگایا.
Load/Hide Comments