شام میں پھنسے 318پاکستانی وطن پہنچ

چارٹرڈ طیارے سے شام میں پھنسے 318پاکستانی وطن پہنچ گئے

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی کوششیں بارآور ثابت ہو گئیں، چارٹرڈ طیارے کے ذریعے شام میں پھنسے 318پاکستانی وطن پہنچ گئے۔
پاکستانی لبنان کے دارالحکومت بیروت سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، وفاقی وزیر احسن اقبال اوردیگر حکومتی نمائندوں نے استقبال کیا، پاکستانیوں کو وطن واپسی پر گلدستے پیش کئے گئے اور خیریت دریافت کی گئی۔
باغیوں کی جانب سے بشارالاسد کا تخاہ الٹنے کے بعد اور نئی عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے پاکستانی وہاں پھنس گئے تھے، وزیراعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں لبنانی ہم منصب سے رابطہ کیا اور یوں شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہوگا، وہ تنہا نہیں ہوگا، ہم ایک قوم ہیں، دکھ سکھ میں ہم ایک ساتھ ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی پر لبنانی وزیراعظم کے مشکور ہیں، کہا کہ پاکستانیوں کو خیریت سے ملک واپس آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی وزیراعظم سے رابطہ کرکے شام میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر لبنان نے پاکستانی شہریوں کو ویزے جاری کیے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی کوششیں بارآور ثابت ہو گئیں، چارٹرڈ طیارے کے ذریعے شام میں پھنسے 318پاکستانی وطن پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  لاس اینجلس میں بدترین آتشزدگی، ہلاکتوں سمیت 150 ارب ڈالرزکا نقصان