سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر

آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

ویب ڈیسک: بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔
26 سالہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے رواں سال کے دوران دو گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے سمیت 2024ء میں چار ٹائٹل جیتے، اس کے ساتھ ساتھ رواں سیزن کا اختتام خواتین سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون پوزشین پر کیا۔ اس سال ان کی کارکردگی ٹاپ رینکڈ رہی۔
بیلاروس کی ٹینس سٹار کی اس عمدہ کارکردگی پر ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ووٹ ملا، اس کے ساتھ ہی آریانا سبالینکا نے ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، یاد رہے کہ اس ایونٹ میں جیتنے والوں کو بین الاقوامی ٹینس میڈیا کے ذریعے ووٹ دیا جاتا ہے۔
ٹینس میڈیا کی جانب سے ووٹنگ کے دیگر نتائج میں امریکی ٹینس سٹار ایما ناوارو کو سب سے بہتر کھلاڑی اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا کو کم بیک پلیئر، نیوزی لینڈ کی لولوسن کو سال کی نئی سٹار اور اٹلی کی سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی کو سال کی ڈبلز ٹیم کے طور پر منتخب کیا گیا۔
بیلاروس کی 26 سالہ آریاناسبالینکا نے جنوری میں آسٹریلین اوپن اور ستمبر میں یو ایس اوپن جیتا، اس سیزن میں دو دیگر ٹائٹلز اور تقریباً 10 ملین ڈالر کی انعامی رقم کے ساتھ انہوں نے سیزن کا اختتام 56-14 کے جیت ہار کے ریکارڈ کے ساتھ کیا۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ موخرہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں،بیرسٹرگوہر