43دہشت گرد ہلاک

فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں ،43دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 43دہشت گرد ہلاک کردیئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی ہلاکتیں 9دسمبر سے اب تک ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہوئیں ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ12اور 13دسمبر کی رات سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایاگیا جس میں6دہشت گرد ہلاک کئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 9دسمبر سے اب تک خیبر پختونخوا میں 18دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا کہ 13دسمبر کو بلوچستان میں موسی خیل اور پنجگور میں کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران25دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیوں میں ہلاکتیں فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشت گرد گروپوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ ریفرنس کے اعدادوشمار ہی غلط ہیں، ثبوت موجود ہیں، مصدق عباسی