قائد اعظم انٹرپراونشل گیمز

قائد اعظم انٹرپراونشل گیمز میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کا دستہ روانہ

ویب ڈیسک: قائد اعظم انٹرپراونشل گیمز 2024میں شرکت کیلئے خیبر پختونخوا کا دستہ روانہ ہو گیا ۔
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان نے پشاور سپورٹس کمپلیکس سے 374 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو رخصت کیا ،گیمز 19 دسمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد میں کھیلے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیر کھیل نے صوبے کے دستے کی شاندار کارکردگی اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کھیلوں میں مردوں کے پندرہ اور خواتین کی گیارہ کھیلوں میں صوبے کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔
صوبائی وزیر کھیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تمام ٹیموں کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے صوبے کا نام روشن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل کے تحت گیمز میں صوبے کے گولڈ میڈل،سلور میڈل اور برونز میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری متوقع